بشریٰ بی بی کے منع کرنے پر عمران بیٹوں سے نہیں ملے، طارق فضل

July 19, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لاکر بہت بڑی غلطی کی تھی، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پابندی سے متعلق حتمی اعلان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہوگا، حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے، بشریٰ بی بی کے منع کرنے پر عمران خان چار سالہ دور اقتدار میں اپنے بیٹوں سے نہیں ملے۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل بھی شریک تھیں۔زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم ملکی مفاد میں نہیں ملک کی تباہی کیلئے اکٹھی ہوئی ہے، ن لیگ سے ان کی اپنی سیاست، اپنی پارٹی اور پاکستان کو خطرہ ہے۔