پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پھر اضافہ

July 19, 2024

لاہور ( آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔