ناصر اقبال تسمینیئن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

July 19, 2024

پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری تسمینیئن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

دوسرے راؤنڈ میں ناصر اقبال نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی، ناصر کی کامیابی کا اسکور 3-11، 4-11 اور 6- 11 رہا۔

پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی تھی، ریمی ینگ کے خلاف ناصر 4-11، 4-11 اور 3-11 سے کامیاب ہوئے تھے۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ آسٹریلیا ہی کے رس ڈاؤلنگ سے ہوگا۔