تل ابیب، عمارت پر ڈرون حملے میں 7 افراد زخمی

July 19, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میںامریکی سفارتخانے کے دفتر کے قریبڈرون حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، زوردار دھماکے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وسطی تل ابیب میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی، وہ فضائی ہدف سے متعلق واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یمنی حوثیوں نے تل ابیب پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔