بھارت: مسلمانوں سے کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری روکنے کیلئے اقدام

July 18, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے ٹھیلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو اپنا نام واضح طور پر لکھنے کی انوکھی ہدایت کردی۔

بھارتی صحافی راجدیپ سر دیسائی کا کہنا ہے کہ اقدام مسلمانوں سے کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری سے روکنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اقدام کو سماجی جرم اور پرامن ماحول متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔

سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی اس قدام کی شدید مذمت کی گئی، جس کے بعد پولیس نے اپنے فیصلے میں رد و بدل کرتے ہوئے دکانوں کے مالکان کو رضا کارانہ نام لکھنے کا مشورہ دے دیا۔