عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی تصویریں شیئر کر دیں

July 19, 2024

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی منگنی کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے کچھ دیر قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین تصویروں اور ایک ویڈیو پر مبنی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عفت عمر کا لکھنا ہے کہ ’میری چھوٹی سی لڑکی کی منگنی ہو گئی ہے اور میں باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔‘

عفت عمر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں اور ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی، داماد، شوہر اور بیٹی کی ساس اور سسر کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


تصویروں میں عفت عمر کی بیٹی اور داماد کا صرف ہاتھ، سائیڈ پوز اور پشت ہی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ویڈیو میں یہ نئی نویلی جوڑی خوبصورت انداز میں فوٹو شوٹ کرواتی نظر آ رہی ہے۔



تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی نورِ جہاں نے کسی انگریز سے منگنی کی ہے۔

عفت عمر کو سوشل میڈیا پر بیٹی کی منگنی کے اعلان کے بعد صارفین و نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی کے ماہ میں اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے نیو یارک میں موجود کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی تھی۔

اس موقع پر عفت عمر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورِ جہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی گئی تھیں۔