ایمی جیکسن جنوبی افریقا کے جنگلات میں اپنا فوٹوگرافی کا شوق پورا کرنے لگیں

July 19, 2024

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن جنوبی افریقا کے جنگلات میں اپنا فوٹوگرافی کا شوق پورا کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ایمی جیکسن اس وقت جنوبی افریقا میں موجود ہیں جہاں وہ وائلڈ لائف فوٹو گرافی کے اپنے شوق کو پورا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

ایمی جیکسن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے دوسرے مقام پر جانے کی تفصیلات بھی بتائیں۔