کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش

July 19, 2024

فوٹو فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، نیو کراچی سمیت ملحقہ علاقے،شارع فیصل، بہادر آباد اور ٹیپو سلطان روڈ پر بارش ہوئی۔

ملیر، ملیر کینٹ، موسمیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بادل رم جھم برسے، گلشن معمار، گڈاپ اور سپر ہائی وے پر موسلادھار بارش ہوئی۔

محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے بادل کراچی کے جنوب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں، شہر کے وسطی، مغربی اور مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔