پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا اہم سنگ میل

July 19, 2024

محمد وسیم نے ندا ڈار کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ندا ڈار پاکستان ویمن کی جانب سے 150 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پہلی پلیئر بن گئیں۔

اے سی سی ویمن ایشیا کپ میں آج پاکستان ویمن کا مقابلہ بھارت ویمن سے ہے جو ندا ڈار کا 150 واں میچ بھی ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا۔

محمد وسیم نے ندا ڈار کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔