گوہر اعجاز کا حکومت سے کیپسٹی چارجز پر فوری اقدامات کا مطالبہ

July 19, 2024

گوہر اعجاز : فوٹو فائل

سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ایک بار پھر کیپسٹی چارجز پر حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں صنعتکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ 106 میں سے 50 فیصد پلانٹس ایسے ہیں جو صرف 10 فیصد بجلی بنا رہے ہیں، ان میں 25 فیصد کوئی بجلی نہیں بنا رہے لیکن کیپسٹی پیمنٹ پوری لے رہے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ہمیں یہ نظام قبول نہیں، کہ بجلی بنے نہ بنے، پلانٹ چلیں نہ چلیں، آپ انہیں اربوں روپے دے دیں۔

سابق نگراں وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 40 خاندانوں کو نواز دیں اور 24 کروڑ افراد کا گلا کاٹ دیں، اس بدانتظامی، نالائقی کی گنجائش نہیں ہے، جس سے سستی بجلی ملے اس سے خریدیں۔