• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھا دی گئی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید بڑھا دی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن سے کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی، نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم 5 سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی۔

ڈسکوز عملہ، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انعامی رقم ملے گی، پاور ڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5 سے 7 فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، بجلی چوری کا سراغ لگانے پر کم از کم وصولی شرح 100 کے بجائے 80 فیصد کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کی گئی، وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید