اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار

July 20, 2024

لاہور،گجرات(نمائندگان جنگ)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی القاعدہ کےسرکردہ جنگجو امین الحق کو گجرات سے گرفتار کرلیا ، القاعدہ جنگجوامین الحق کانام اقوام متحدہ کی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ڈی ائی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران امین الحق کو گجرات کے قریب سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ۔ ڈی ائی جی سی ٹی ڈی کے مطابق امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔