کے پی کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کی قرارداد منظور

July 20, 2024

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10سے 15روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے ایوان میں قرار داد پیش کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ میں دی جارہی ہے۔