افغانستان کی مارکیٹ میں آتشزدگی، پاکستانی فائر بریگیڈ آگ بجھانے پہنچ گئی

July 20, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع افغان مارکیٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں چمن سے پاکستانی فائر بریگیڈ نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔افغان میڈیا کے مطابق آگ بیٹریوں کی دکانوں میں لگی۔ جس نے اسپیئر پارٹس کے 15 سے زائد دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے آسمان سے بات کرنے لگے تھے۔