بلوچستان میں پولیو وائرس کی تصدیق، ملک میں کیسز کی تعداد 9 ہو گئی

July 20, 2024

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی۔

ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو سے ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پی ایم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس سے اس سال 9 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

انسداد پولیو کیفوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو سے بچنے کا سب سے مؤثر طریقہ پولیو سے بچاؤ کی متعدد ڈوز ہیں۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر محمد انوار الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 6 انسداد پولیو مہم ہو چکی ہیں، بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔