صبا فیصل اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ مبارک سفر پر روانہ

July 20, 2024

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

صبا فیصل نے گزشتہ شب اپنی بیٹی، سعدیہ فیصل کے ہمراہ مکمل حجاب میں خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں صبا فیصل نے لکھا ہے کہ ’عزت اور ذلّت صرف میرے رب کے ہاتھ میں ہے، اللّٰہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، اپنی پیاری بیٹی کے ساتھ مبارک سفر پر جارہی ہوں، عبادت قبول ہو۔‘


یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی، دونوں بہوؤں اور خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی تھیں۔

ان تصویروں کو کیپشن دیتے ہوئے صبا فیصل نے لکھا تھا کہ ’میں اپنی خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ۔‘