پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ، ذرائع

July 20, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چند روز میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق رائے لی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہوگی۔