انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی اپنے کل کے بیان میں غلطی درست کرنے کی گزارش

July 20, 2024


انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے اپنے کل کے بیان میں غلطی درست کرنے کی گزارش کی ہے۔

کمیشن کے مطابق 19 جولائی کو بنوں میں شہریوں کی ایک ریلی میں عسکریت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

کمیشن امن کے مطالبے کے ساتھ ہے، مگر ریلی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہمیں بغیر تصدیق کے شیئر نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ہمیں اس غلطی پر بہت افسوس ہے۔