آصف کرمانی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

July 20, 2024

نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، آصف کرمانی - فوٹو: فائ۔

نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔

مزید پڑھیں:’مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں‘

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے۔ تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔