فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ اور کمیونٹی کی قومی دستہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

July 20, 2024

فرانس میں پاکستانی کمیونٹی رہنما اور سفارت خانہ نے سمر اولمپک گیمز میں پاکستانی اولمپک دستہ کےلیے بھرپور حمایت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ایونٹ کے انعقاد میں چھ روز باقی رہ گئے ہیں، جہاں پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے جیریمی مالوی اور ابرار کیانی پیش پیش ہیں۔

‎سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق سفارت خانہ اور پاکستانی برادری اولمپک گیمز میں پاکستانی اولمپک دستہ کےلیے میدان میں اور میدان کے باہر بھرپور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی کامیابی کے لیے ہم دعا کریں۔

‎خیال رہے کہ پیرس میں سمر اولمپکس مقابلے 26 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں جس میں پاکستانی ایتھلیٹس نیزہ بازی، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں مادر وطن کی نمائندگی کریں گے۔