کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

July 21, 2024

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فارنزک کروانے کے بعد دہشت گرد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، افغانستان سے پاکستان میں براہ راست دہشتگردی کروانے پر عبوری افغان حکومت سے احتجاج بھی کیا جائیگا، افغانستان سے ان دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔متعلقہ حکام نے گزشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فارانزک کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔