گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا آغاز، 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے

July 21, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی جانب سے یوسی 7بلاک نمبر 1 ابوبکر پارک سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قومی کرکٹر فاسٹ بولر محمد سمیع،سہیل خان اور اسٹیج اداکارمشہور کامیڈین سلیم آفریدی بھی موجود تھے گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ محکمہ باغات کی جانب سے 50ہزارپودے لگائے جائیں گے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور معزز مہمانوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اس کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے اس موقع پر قومی کرکٹر محمد سمیع،سہیل خان اور کامیڈین سلیم آفریدی نے گلبرگ ٹاؤن کے اس اقدام کی تعریف کی اور ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے کہا کہ شجر کاری کے دو موسم ہیں جس میں طویل المعدت شجرکاری کی جا سکتی ہے، یو سی سیون کے چیئرمین زبیر ولی نے کہا کہ پاکستان ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں کا اثر زیادہ ہے۔