ایف آئی اے کراچی امیگریشن میں تقرریاں اور تبادلے

July 21, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) نئے تعینات شدہ ڈائریکٹر کراچی زون نے کراچی امیگریشن سربراہ کی درخواست پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات مختلف گریڈ کے ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تبادلہ شدہ ملازمین یا تو کافی عرصے سے وہاں پر تعینات تھے یا ان کے خلاف شکایتیں موصول ہو رہی تھیں۔ دو نوٹیفکیشنز کے مطابق چار سب انسپکٹرز اور چار اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے تبادلے کارپوریٹ کرائم سرکل، اسٹیٹ بینک سرکل، اینٹی منی لانڈرنگ ونگ اور امیگریشن میں کر دیے گئے ہیں۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لاء حیدرآباد زون کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر لاء کراچی زون کر دیا گیا ہے۔