سیاہی ختم ہونے سے پاسپورٹس کے اجراء میں مزید تاخیر کا خدشہ

July 21, 2024

اسلام آباد(آئی این پی) پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے نئی مشکل پیداہوگئی، جس کے باعث پاسپورٹس کے اجراء میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

تفصیل کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن آفس میں لیمینیشن پیپر اور پرنٹنگ مشینوں کی کمی کے باعث شہری پہلے ہی پریشان ہیں، اب سیاہی ختم ہونے سے پاسپورٹس کے اجراء کے بحران میں مزید شدت آسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپر کے معاملے پر پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں پہلے ہی تاخیر کا شکار تھی اور اب اگر محکمہ کے اعلی افسران سیاہی کی کمی کو پورا نہیں کرتے ہیں تو شہریوں کو پاسپورٹس کے اجراء میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔