ریچا چڈھا نے نومولود بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

July 21, 2024

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور ان کے شوہر علی فضل نے نومولود بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق والدین نے تصویر کے ساتھ پیغام لکھا ہے کہ ہماری بیٹی ہمیں بہت مصروف رکھ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل کی سال 2020ء میں شادی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل کے گھر 16 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ریچا چڈھا اور علی فضل نے بیٹی کی پیدائش پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ہم دونوں کے خاندان بہت خوش ہیں، ہم نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے مشکور ہیں۔