جاوید اختر نے کنگنا رناوت کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی

July 22, 2024

--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار جاوید اختر نے رکن پارلیمنٹ و اداکارہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں اداکارہ کی عدالت میں مسلسل عدم پیشی کے باعث درخواست جمع کروائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ سماعت میں حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے کہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ درخواست مسترد ہونے کے باوجود، وہ مختلف سماعت میں مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یکم مارچ 2021 کو ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، جسے بعدازاں منسوخ کر دیا تھا۔

تاہم، عدالت نے درخواست کو التوا میں رکھا اور رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا، اداکار کے وکلاء نے ایک حلف لیا کہ وہ سماعت کے اگلے دن، جو 9 ستمبر 2024 ہے، پیش ہوں گی۔

تاہم، عدالت نے درخواست کو زیر التوا رکھتے ہوئے کنگنا رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

دریں اثنا، اداکارہ کے وکلاء نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اداکارہ آئندہ سماعت، جو 9 ستمبر 2024 کو ہے، میں پیش ہوں گی۔

واضح رہے جاوید اختر کی جانب سے نومبر 2020 میں اندھیری کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں اداکارہ پر ٹی وی پر عزت مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔