اسرائیلی کھلاڑیوں کے میزائل پر دستخط، فلسطینی برہم

July 22, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فلسطینی اولمپک کمیٹی (پی او سی) نے پیرس اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کردیا ،برطانوی میڈیاکے مطابق فلسطینی اولمپک کمیٹی نے مبینہ طور پر ایک ڈوزیئر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھیجا ہے۔اس رپورٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو فوجیوں سے ملتے ہوئے اور میزائلوں پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلسطینی اولمپک کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نادر جائوسی نے اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔ پی او سی کے زور دینے کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگانے کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب پیرس میں بھی اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے،مظاہرین نے اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔