ودیا بالن کی پاکستانی ڈرامہ ڈائیلاگز پر لپسنگ: ویڈیو وائرل

July 22, 2024

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے پاکستانی ڈرامے کے ڈائیلاگز پر بھارتی زبان بھوجپوری کا تڑکا لگا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اداکارہ ودیا بالن فلمی اسکرین پر چاہے ہی کم نظر آئیں مگر سوشل میڈیا پر خوب متحرک نظر آتی ہیں۔

ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیوز اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر وائرل نظر آتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پزیرائی ملتی ہے۔

اداکارہ نے اب حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ کے کچھ ڈائیلاگز پر لپسنگ کی ہے۔


ودیا بالن نے پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور اداکار علی رحمٰن خان کے درمیان ڈرامے میں ہونے والے سنجیدہ مکالمے پر لپسنگ کی ہے اور ڈائیلاگ کے اختتام پر بھوجپوری زبان میں اس کا طنزیہ جواب بھی دیا ہے۔

ودیا بالن کی یہ ویڈیو جہاں پاکستان میں پسند کی جا رہی ہے وہیں بھارتی صارفین سمیت معروف شخصیات بھی اس پر ودیا بالن کو سراہ رہی ہیں۔


ودیا بالن کی اس ویڈیو پر معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔