کراچی: کورنگی کراسنگ ندی سے خاتون اور بچی کی تشدد شدہ لاشیں برآمد

July 23, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ ندی سے خاتون اور بچی کی تشدد شدہ لاشیں ملی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے خاتون اور بچی کو کوئی بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔