احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے، بیرسٹر گوہر

July 23, 2024

ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی و زیادتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات تھے جو اسپیکر کے پاس لے کر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اس پر ہم تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں، ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں، ہمارا علامتی احتجاج رات 8 بجے تک روزانہ رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی ختم کرنا ہے، ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔ ہمارے سیکریٹریٹ میں انہوں نے ایک واٹر ڈسپنسر تک نہیں چھوڑا۔