دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

July 23, 2024

فائل فوٹو

دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس پایا گیا ہے، دادو کے علاوہ 8 مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 52 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔