کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کم ہے، موسمیاتی تجزیہ کار

July 23, 2024

فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کم ہے۔

ایک بیان میںموسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات سے حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، سمندری ہواؤں کو متاثر کرنے والی ہواؤں کی گردش کمزور پڑ رہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد انتہائی مرطوب موسم کی شدت میں کمی آئی ہے، سمندری بادلوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارش ہوسکتی ہے۔