آپ نے عدت کیس میں احسان کیا: صنم جاوید، احسان نہیں انصاف کیا: جج

July 23, 2024

فائل فوٹو

ایک سماعت کے دورانپاکستان تحریک انصاف کی کارکنصنم جاوید نےجج افضل مجوکہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عدت کیس میں احسان کیا جس پر جج نے کہاکہ انہوں نے احسان نہیں انصاف کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعتصنم جاوید نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بری کرنے والے جج افضل مجوکہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ۔

جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔

جج نے مزید کہا کہ وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔