جسٹس عالیہ نیلم نے قومی خزانے کا ایک ارب بچالیا

July 23, 2024

فائل فوٹو

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کےرجسٹرار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے اضافی آلات کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک سے متعلق سماعت جاری ہے، ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک سے متعلق نئے آلات کی خریداری کی ضرورت نہیں۔