فرانس، اولمپکس میں حملے کی منصوبہ بندی پر مشتبہ شخص گرفتار

July 24, 2024

فائل فوٹو

فرانس میں اولمپکس کے دوران حملے کی مبینہ منصوبہ بندی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر ایجنسی نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع سے بتایا کہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص اولپمکس کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس کی انسداد دہشت گردی فورس نے 18 سالہ نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔