دورۂ امریکا، اسرائیلی وزیراعظم صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے

July 24, 2024

فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورۂ امریکا کے دوران صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم امریکی کانگریس سے آج خطاب کریں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات جمعے کو فلوریڈا میں ہوگی، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔