قوم اب خود نکل کر بجلی کے بلوں میں ریلیف لے گی، حافظ نعیم الرحمان

July 24, 2024


حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے موجودہ نرخ قبول نہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ازسر نو طے کیے جائیں۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم اب خود نکل کر بجلی کے بلوں میں ریلیف لے گی، قوم آئی پی پیز کو مزید 2800 ارب روپے نہیں دے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں بجلی کے بل پر ایک بھائی نے دوسرے کو مار ڈالا، لوگ بجلی کے بل کے لیے بچوں کو اسکول سے نکال رہے ہیں۔