کوہاٹ: دکاندار نے 9 سالہ بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

July 24, 2024

علامتی تصویر۔

کوہاٹ میں دکاندار نے مبینہ طور پر اپنے 9 سال کے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تیزاب گرنے سے بچے کے ہاتھ اور پیر پر زخم آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق قریب کے دکاندار نے بتایا کہ ملزم نے غصے میں آکر اپنے بچے پر تیزاب پھینکا، ملزم فرار ہے، گرفتار ہونے پر اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔