پنجاب، کے پی سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

July 24, 2024

کولاج فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب سے اراکین اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروادیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے 91 ارکان اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے 105 ارکان اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔