پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ

July 24, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 79 ہزار 704 رہی۔

حصص بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب 89 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 547 ارب روپے ہے۔