دو روز کی گراوٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا رجحان بدل گیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 634 رہی۔
حصص بازار میں آج 31 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 500 ارب روپے ہے۔