کراچی، آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق

July 25, 2024

تصویر: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا، حادثے میںایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گاڑی ٹینکر کے نیچے سے نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔

حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری ہے، ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر آفیسر کا کہنا ہےکہ ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے ہوا۔

انہوںنے کہا کہ گاڑی میں دیگر افراد کی موجودگی کا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔