درسی کتابوں کی چھپائی کا کام مکمل نہیں ہوا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ

July 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تسلیم کیا ہے کہ درسی کتابوں کی چھپائی کا کام مکمل نہیں ہوا ہے 20فیصد باقی ہے جب کہ 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔اور تمام تر چیلنجز کے باوجود کتب کی چھپائی کا سلسلہ مکمل ہونے کے آخری مرحلے ہے۔ چیئرمین عبدالعلیم لاشاری کی پریس ریلیز کے مطابق آئندہ تعلیم سال میں نصابی کتب کی فراہمی کے حوالے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ترسیل کے نظام میں درکار ٹرانسپورٹیشن کے ٹینڈرز کھل گئے ہیں۔ اسکولز شروع ہونے سے پہلے کتب کی دستیابی کا کام مکمل ہو جائے گا۔جنگ کے درسی کتب کے ٹینڈر میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی کے خط اور بلاوجہ موسم کی بنیاد پر تعطیلات میں اضافے کے سوال کا چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کوئی جواب نہیں دے سکے۔