آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، پالیسی امورپر تجاویز اورسفارشات

July 26, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے ،پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کا جس میں مختلف فیلڈ فارمیشنز سے متعلقہ انتظامی اور پیشہ ورانہ امور زیر غور آئے، دوران اجلاس ہوا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، انوسٹی گیشن، ٹریفک، ٹریننگ، ویلفیئر، سمیت مختلف شعبوں کے پالیسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سینئر افسران نے زیر بحث انتظامی و پالیسی امور بارے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ سپروائزری افسران تمام زیر تکمیل پراجیکٹس کو ذاتی نگرانی میں مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کروائیں ۔مزید برآں آئی جی نےپولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پرعزم ہیں،کڈنی ٹرانسپلانٹ، کینسر سمیت مختلف سنگین امراض کے علاج کے لئے پولیس اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ۔