جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 5ماہ کے بچے کے معدے سے چابی نکال لی

July 26, 2024

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نےسرگودہا کے 5ماہ کے بچے ایان خان کے معدہ سے چابی نکال لی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹرو انٹرنالوجی ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں ٹیم نے اینڈو سکوپی پروسیجر کے ذریعے چابی نکالی۔ڈاکٹر حوریہ رحمان نے معاونت کی۔