سیدہ زینب ؓکا کردار آج کی ماؤں کے لیے رول ماڈل ہے ، مقررین

July 26, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ”سیدہ زینب ؓ کانفرنس“ ہوئی ۔ مرکزی نائب صدر سدرہ کرامت نے کہا کہ معرکہ کربلا اپنی فکر، فلسفہ اور اثر انگیزی میں تاریخِ انسانی کا منفرد واقعہ ہے ۔ پروفیسر عارفہ طارق نے سیدہ زینبؑ کی عظیم شخصیت اور ان کی پاک سیرت و کردار کو آج کی ماؤں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔ سیدہ امِ فروہ زیدی ، عائشہ شبیر، صباحت رمضان سیالوی اورعائشہ مبشر نے بھی خطاب کیا۔