صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نواسوں کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو وائرل

July 26, 2024

ولاج بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنے نواسوں، میر حاکم اور میر سجاول کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یاد رہے کہ آج پاکستان کے مشہور، سینئر سیاستدان و صدر آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔


ویڈیو میں نانا اور نواسوں میں خوبصورت رشتے اور دوستی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ناصرف نواسوں کے ساتھ بیٹھے کسی سنجیدہ موضوع پر محوِ گفتگو ہیں بلکہ اپنے نواسوں کے ساتھ باغیچے میں جھولا بھی جھول رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بابا سے لے کر نانا بابا تک، سالگرہ مبارک ہو۔‘


دوسری جانب آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی، رکنِ قومی اسمبلی، خاتونِ اول نے بھی اپنے والد کے ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اسکرین شاٹ