کراچی میں نواب اکبر بگٹی کے رشتے داروں میں فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

July 26, 2024

کراچی میں نواب اکبر بگٹی کے رشتے داروں میں مسلح تصادم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

مخالف سمت سے گاڑیاں سامنے آتے ہی دونوں گاڑیوں میں سوار افراد اترے اور فائرنگ شروع ہوگئی۔

فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کی لڑائی ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں ہوئی تھی۔

جاں بحق افراد میں نواب اکبر بگٹی کا بھتیجا فہد بگٹی، میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی اور نصیب اللہ شامل ہیں جبکہ نواب اکبر بگٹی کے بھانجے میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

دونوں گروہوں کے 12 افراد زیرِ حراست ہیں جن سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔