کراچی: شارع فیصل پر عمارت میں آگ لگ گئی، 5 افراد بے ہوش

July 26, 2024


کراچی کے علاقے شارع فیصل پر میٹرو پول کے قریب عمارت کی نویں منزل پر آگ لگ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھر گیا، جس کے باعث 5 افراد بے ہوش ہوگئے، جن میں سے 2 کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمارت میں شدید دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں مزید افراد کی موجودگی کا امکان ہے،

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال موڑ سے میٹرو پول جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اورہ ٹریفک کو متبادل رستے، ایف ٹی سی سے کالا پل کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔