روس کا فوجی ہیلی کا پٹر تباہ، پائلٹ ہلاک

July 27, 2024

ماسکو( نیوز ڈیسک) روسی فوج کا ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حادثہ جنوب مغرب کے ایک غیر آباد علاقے میں پیش آیا جو یوکرین کی سرحد سے 150 کلومیٹر کی دور ہے۔ ہیلی کاپٹر سرحدی علاقے برائنسک میں مشن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوا۔